Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

Start Up Loans کی مختصر گائڈ

Urdu Language Version

Start Up Loans کیا ہے؟

Start Up Loans ایک ذاتی قرضہ ہے جو ایسے لوگوں کے لیے ہے جو اپنا کاروبار شروع یا وسیع کرنے کے متمنی ہیں۔ اِس کے لیے یوکے کی حکومت نے Start Up Loans scheme کے ذریعے رقوم مہیا کی ہیں۔

یہ ایک ان سیکیورڈ قرض ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اثاثے یا ضامن بطور سیکیورٹی فراہم کیے بغیر کہ آپ رقم واپس کریں گے قرضہ لے سکتے ہیں۔ اثاثہ کوئی جائیداد ہو سکتی ہے جبکہ ضامن کوئی ایسا فرد ہوتا ہے جو اتفاق کرتا ہے کہ اگر آپ قسطیں ادا نہ کر پائے تو وہ یہ ادا کرے گا۔

اگر آپ پہلے ہی کوئی کاروبار چلاتے ہیں اور کئی مالکان یا شراکت دار ہیں تو آپ میں سے ہر کوئی 25،000£ تک اپلائی کر سکتا ہے۔ مجموعی طور پر آپ 100،000£ تک قرض لے سکتے ہیں۔

اگر Start Up Loans کے لیے ہم آپ کی درخواست منظور کر لیتے ہیں تو آپ کو نہ صرف رقم ملے گی بلکہ ہم آپ کو 12 ماہ تک کاروبار کے لیے مفت مینٹورنگ یعنی سرپرستی بھی فرام کریں گے (ہم اِسے ‘پوسٹ-لون-سپورٹ کہتے ہیں)۔ ہم اِس کی وضاحت اِس گائڈ میں بعد میں کریں گے۔

Men with aprons working in a workshop with a laptop

کلیدی تفصیلات

  • 500 اور 25،000£ کے درمیان قرض حاصل کریں
  • 6% کی سالانہ (فی سال) فکسڈ شرح سود
  • قرض 1-5 سال کی مدت کے درمیان واپس کریں
  • اپلائی کرنے یا قرض سیٹ اپ کرنے کی کوئی فیس نہیں
  • آپ کی درخواست کے سلسلے میں مفت معاونت
  • ایک بار رقم موصول کرنے کے بعد مفت معاونت اور سرپرستی یعنی مینٹورنگ
  • مفت ٹیمپلیٹ (ایک بزنس پلان اور کیس فلو فورکاسٹ سمیت) اور معلوماتی گائڈز

میں Start Up Loans کے لیے کیسے درخواست دوں؟

Loans کے لیے درخوست دینے کے تین مراحل ہیں:

مرحلہ 1 – ہم آپ کی اہلیت چیک کریں گے اور آپ کو اپنے ساتھ رجسٹر کریں گے

پہلے، ہم آپ سے کہیں گے کہ آپ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ابتدائی اہلیت کا چیک مکمل کریں۔ اِس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ Start Up Loans کی تمام شرائط پر پورا اُترتے ہوں۔

اگر آپ اہل ہوئے تو پھر ہم آپ سے رجسٹر ہونے کے لیے کہیں گے۔ آپ ہمیں اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کریں گے، جیسے آپ کا نام اور رابطہ کوائف۔

ایک بار جب آپ رجسٹر ہو جائیں گے، تو ہم آپ کو ایک ای میل بھیجیں گے جس میں آپ سے ایک اکاونٹ اور پاس ورڈ بنانے کو کہا جائے گا تاکہ آپ ہمارا آن لائن سسٹم استعمال کر سکیں (ہم اِسے ‘کسٹمر پورٹل کہتے ہیں)۔ یہ وہ سسٹم ہے جہاں آپ Start Up Loans کے لیے اپنی درخواست شروع کرتے ہیں۔

Read more Start Up Loans کے لیے اہلیت کے بارے میں مزید پڑھیں

مرحلہ 2 – آپ ہمارے آن لائن پورٹل میں ایک درخواستی فارم مکمل کرتے ہیں

درخواستی فارم میں آپ کی صورتحال کے بارے میں چند سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ آپ کو ہمیں بتانا ہو گا کہ آپ کتنی رقم قرض لینا چاہتے ہیں اور آپ قرضہ کیسے استعمال کریں گے۔

پھر ہم ایک کریڈٹ چیک کریں گے۔ یہاں ہم یہ دیکھنے کے لیے آپ کی کریڈٹ رپورٹ دیکھتے ہیں کہ آیا آپ نے ماضی میں قرضہ ذمہ داری سے استعمال کیا تھا یا نہیں۔ یہ ہم اپنی ذمہ داری سے قرضہ دینے کے عزم کے جُزو کے طور پر کرتے ہیں۔

اگر آپ کریڈٹ چیک پاس کر لیں، تو آپ کے پاس اپنی درخواست مکمل کرنے کے لیے 90 ایام ہوں گے۔ اِس کے جُزو کے طور پر آپ کو مندرجہ ذیل تین دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

3 دستاویزات جو ہمیں آپ سے چاہییں

اہم نوٹ: آپ کو تین دستاویزات انگریزی میں فراہم کرنا ہوں گی۔

آپ کا بزنس پلان

یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کا کاروبار کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور آپ وقت کے ساتھ ساتھ وہ اہداف کیسے حاصل کریں گے۔

یہ واضح کرتا ہے کہ آپ کیسے پیسہ کمانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مستقبل میں آپ کا کاروبار چلتا رہے۔ اِس میں اکثر آپ کے اہداف، مارکیٹنگ اور سیل پلانز، اور فنانشل فورکاسٹ کے بارے میں معلومات شامل ہوتی ہیں۔

Read more بزنس پلان کے بارے میں مزید پڑھیں (انگریزی میں)

آپ کی کیش فلو فورکاسٹ

یہ اُس رقم کا تخمینہ لگاتا ہے جو آپ توقع کرتے ہیں کہ آپ کا کاروبار کمائے گا اور جو رقم آپ وقت کے ساتھ ساتھ ادا کریں گے۔

اس میں ایسے وہ تمام طریقے بیان کرنے چاہئیں جس میں آپ چاہیں گے کہ آپ کا کاروبار پیسہ کمائے (مثلاً، اپنی اشیاء اور خدمات بیچنے سے) اور ان کا موازنہ اُن اخراجات سے کریں جنہیں آپ کو ادا کرنا ہو گا (جیسے سپلائرز کو ادائیگیاں، جگہ کا کرایہ اور ٹیکس)۔

Start Up Loan کے لیے آپ کے کیش فلو فورکاسٹ کو ایک 12 ماہ کے عرصہ کا احاطہ کرنا ہوگا۔ یہ ہماری یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ آیا آپ کا منصوبہ اتنا مضبوط ہے کہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا بزنس مستقبل میں کاروبار کرنا جاری رکھے گا۔

Read more کیش فلو فورکاسٹ کے بارے میں مزید پڑھیں (انگریزی میں)

آپ کا ذاتی سروائیول بجٹ

یہ آپ کی ماہانہ آمدنی دکھاتا ہے (جیسے تنخواہ اور بینیفٹ کی پے منٹ سے)، منفی تمام لاگتیں اور اخراجات جو آپ اسی مہینے کے دوران ادا کریں گے (جیسے کرایہ، یوٹلیٹی بلز، اور سودا سلف)۔ یہ آپ کا ذاتی بجٹ ہے ناکہ آپ کا کاروباری بجٹ

ہم یہ بجٹ استعمال کر کے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا آپ میں قرض کی ماہانہ اقساط ادا کرنے کی سکت ہے۔ اگر ہمیں لگے کہ آپ نہیں کر سکتے تو ہم آپ کو Start Up Loan کی پیشکش نہیں کر پائیں گے۔

Read more پرسنل سروائیول بجٹ کے بارے میں مزید پڑھیں (انگریزی میں)

مرحلہ 3 – آپ اور آپ کا بزنس ایڈوائزر آپ کی کاروباری دستاویزات تیار کرتے ہیں۔

جب آپ کسی Start Up Loan کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو ہم اپنے بزنس ایڈوائزرز میں سے کسی ایک ساتھ آپ کی جوڑی بنا دیتے ہیں۔

ایڈوائزر آپ کے بزنس پلان، کیش فلو فورکاسٹ اور پرسنل سروائیول بجٹ کا جائزہ لے گا یہ یقینی بنانے کے لیے اُن میں وہ تمام معلومات موجود ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے۔

پھر ہم اِن دستاویزات کا جائزہ آپ کی درخواست کے ساتھ لیں گے۔ ہم یہ طے کرنے کے لیے آپ کا بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ استعمال کریں گے کہ آیا آپ کا کاروبار قابل عمل (کامیاب ہونے کے قابل) ہے یا نہیں۔ ہم آپ کا پرسنل سروائیول بجٹ یہ فیصلہ کرنے کے لیے استعمال کریں گے کہ آیا آپ قرض لینا افورڈ کر سکتے ہیں یا نہیں۔

اگر ہم آپ کی درخواست منظور کر لیتے ہیں تو ہم آپ کو آپ کا پرسنل لون معاہدہ آن لائن بھیجیں گے۔ ہم آپ کو 12 ماہ کے لیے مفت کاروباری سرپرستی یعنی مینٹورنگ حاصل کرنے کے لیے بھی کہیں گے (جیسے ہم ‘پوسٹ-لون سپورٹ کہتے ہیں) – ‘بزنس مینٹورنگ’ سیکشن ذیل میں دیکھیں۔

رقم کون فراہم کرتا ہے؟

آپ رقم کا بندوبست ہماری توسط سے کرتے ہیں، دی Start-Up Loans Company ۔ ہم کارروائی کو جس حد تک ممکن ہو سکے موثر بنانے کے لیے اپنے ڈلیوری پارٹنرز اور فنانس پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

ہمارے ڈلیوری پارٹنرز

یوکے بھر میں ہمارے ڈلیوری پارٹنرز کا ایک جال موجود ہے۔ جب آپ ہمیں قرض کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو ہم اُن پارٹنرز میں سے کسی ایک کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں – عام طور پر وہ جو آپ کے علاقے میں موجود ہو۔

ڈلیوری پارٹنر اپنے ایک ایڈوائزر کو آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے لگا دیں گے۔ ایڈوائزر کے پاس ڈھیروں تجربہ ہو گا اور پورے قرض کے عمل کے دوران وہ آپ کے رابطے کا کلیدی مرکز ہو گا۔ وہ:

  • بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ تیار کرنے میں آپ کی مدد کریں گے
  • اگر آپ کی درخواست کامیاب ہو گئی تو مستقل سرپرستی کریں گے

ڈلیوری پارٹنر آپ کی قرض کے لیے حتمی درخواست کا جائزہ لینے کا بھی پابند ہوتا ہے۔

Read more about our delivery partners (in English)

ہمارا فنانس پارٹنر

اگر ہم Start Up Loan کے لیے آپ کی درخواست منظور کر لیں، تو آپ کو رقم ہمارے فنانس پارٹنر کے توسط سے ملے گی، جی سی بزنس فنانس (جی سی بی ایف) ۔

جی سی بی ایف کو Financial Conduct Authority ریگولیٹ کرتی ہے۔ آپ کے فنڈ جاری کرنے کے علاوہ، یہ:

  • آپ کے لون ایگریمنٹ کی دیکھ بھال کرتا ہے
  • اقساط اکھٹی کرتا ہے
  • آپ کے قرض اور واپسی کی اقساط سے متعلق کسی بھی معاملے کے سلسلے میں بطور کلیدی رابطہ کے کام کرتا ہے۔

ایک بار مجھے قرض ملنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

کاروباری سرپرستی (پوسٹ-لون سپورٹ)

جب آپ کو Start Up Loan کی منظوری مل جاتی ہے، تو ہم آپ کو 12 ماہ کی مفت کاروباری سرپرستی بھی فراہم کرتے ہیں۔

ہمارے سرپرست تجربہ کار کاروباری پیشہ ور ماہرین ہیں جو آپ کو کاروبار کھڑا کرنے یا وسیع کرنے کے ابتدائی مراحل میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ آپ اُن سے اپنے کاروبار کے بارے میں کسی طرح کی بھی بات کر سکتے ہیں، اور وہ مشورہ، تسلی اور مفید وسائل تک رسائی اور رابطے فراہم کر سکتے ہیں۔
Read more about business mentoring (in English)

دیگر مفید وسائل

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی دستاویز

Start Up Loan، درخواستی عمل، کون اہل ہے اور بہت کچھ کے بارے میں عام سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

Read our FAQs

لون ری پے منٹ کیلکولیٹر

اسے یہ حساب لگانے کے لیے استعمال کریں کہ آپ کی قرض کی کل اور ماہانہ واپسی اقساط کیا ہوں گی۔

Loan repayment calculator

بزنس پلان کیسے لکھیں

معلوم کریں کہ کونسی چیز کوئی مضبوط بزنس پلان بناتی ہے اور جب آپ Start Up Loan کے لیے درخواست دیں تو آپ کو کونسی معلومات شامل کرنا ہوں گی۔

Learn more about writing a business plan

The Start-Up Loans Company – ہم کون ہیں

یوکے کی حکومت نے 2012 میں ہماری کمپنی Start Up Loans scheme چلانے کے لیے قائم کی تھی۔

سکیم کا مقصد یہ ہے کہ اُن لوگوں کے لیے کاروبار کا مالک بننا ممکن بنایا جائے جو کہ روایتی فراہم کنندگان، جیسے ہائی-سٹریٹ بینکس، کے ذریعے رقوم اکٹھی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

The Start-Up Loans Company ایک حصہ ہے British Business Bank کا جو کہ حکومت کی ملکیت لیکن خودمختارانہ انتظام کے تحت ایک ادارہ ہے جس کا مقصد یوکے میں چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانس مارکیٹس کو بہتر طریقے سے کام کروانا ہے۔

Illustration of a waiter holding coffee and a man in formal suit taking notes, standing next to each other