Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کی دستاویز

Urdu Language Version

اپیل کا عم ل

کریڈٹ چیک کے بعد مجھے مسترد کر دیا گیا ہے، کیا میں اِس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، نتیجہ معلوم ہونے کی تاریخ کے بعد اپیل کرنے کے لیے آپ کے پاس 30 دن ہیں۔

نتیجہ معلوم ہونے کی تاریخ وہ تاریخ ہے جب آپ کو نتیجے کے بارے میں ای میل موصول ہوئی تھی۔

کریڈٹ چیک کے فیصلے کے خلاف میں اپیل کیسے کروں؟

ہمار عزم ذمہ دار طریقے سے قرض فراہم کرنے کا ہے اور اس کے جُزو کے طور پر ہم ہر گاہک کا ماضی کا مالی رویہ اور قرض برداشت کرنے کی موجودہ سکت جانچتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم کچھ ایسے لوگوں کو قرض دینے سے قاصر ہیں جن کی کچھ کریڈٹ کی خرابیاں ہو (مزید جاننے کے لیے کہ ہم کریدٹ کے بارے میں فیصلے کیسے کرتے ہیں، براہ مہربانی یہاںکلِک کریں)۔ اسی وجہ سے ہم گاہکوں سے کہتے ہیں کہ وہ یقینی بنائیں کہ کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کے پاس معلومات درست ہیں، قبل اس کے کہ ہم آپ کی درخوست پر غور کریں۔

اگر آپ کی کریڈٹ رپورٹ پر ظاہر ہونے والی معلومات غلط ہیں تو آپ کو یہ معاملہ اپنی کریڈٹ ریفرنس ایجنسی کے ساتھ اُٹھانا ہو گا قبل اِس کے کہ ہم آپ کی کریڈٹ کی اپیل پر فیصلہ کریں، کیونکہ ہم اپنے کریڈٹ چیک میں اُن کی جانب سے فراہم کردہ معلومات استعمال کرتے ہیں۔ جہاں مناسب ہو، تو پھر ہم آپ کے کریڈٹ رپورٹ پر کسی طرح کی درستگیوں کی روشنی میں کریڈٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

اپنی کریڈٹ ہسٹری کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی Experian کو وزٹ کریں۔

آپ ایس یو ایل سے رابطہ کرکے اور ہمارا فارم پُر کرکے اپیل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپیل کرنے کا فیصلہ کر ہی لیتے ہیں تو آپ سے کہا جائے گا کہ کوئی معقول وجہ(وجوہات) بیان کریں کہ آپ کی اپیل کیوں سنی جائے اور آپ کی کسٹمر کے لیے کریڈٹ رپورٹ کی ایک نقل فراہم کریں۔

کریڈٹ دوبارہ چیک کرنے کے بعد مجھے مسترد کر دیا گیا ہے، کیا میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، نتیجہ معلوم ہونے کی تاریخ کے بعد اپیل کرنے کے لیے آپ کے پاس 30 دن ہیں۔

نتیجہ معلوم ہونے کی تاریخ وہ تاریخ ہے جب آپ کو نتیجے کے بارے میں ای میل موصول ہوئی تھی۔

کریڈٹ دوبارہ چیک کرنے والے فیصلے کے خلاف میں اپیل کیسے کر سکتا ہوں؟

آپ اپنے ڈیلیوری پارٹنر سے فون یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں، اُن کی تفصیلات آپ کے کسٹمر پورٹل میں، یا کسی حالیہ ای میل میں مل سکتی ہیں یا آپ ہمارے ساتھ ایس یو ایل پر ہمارا فارم استعمال کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پھر ہم مسترد کرنے کی وجوہات کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو مسترد کیے جانے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جس میں ہمارے آخری کریڈٹ چیک کے بعد سے آپ کے مالی حالات میں تبدیلی شامل ہو سکتی ہے، جو کہ ذمہ دار قرض دینے کے ہمارے عزم کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد سے آپ کو مسترد کیا گیا ہو۔

کیا میں اسیسمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، نتیجہ معلوم ہونے کی تاریخ کے بعد اپنے ڈیلیوری پارٹنر کے ساتھ اپیل کرنے کے لیے آپ کے پاس 30 دن ہیں۔

نتیجہ معلوم ہونے کی تاریخ وہ تاریخ ہے جب آپ کو نتیجے کے بارے میں ای میل موصول ہوئی تھی۔

میں کسی اسیسمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کیسے کروں؟

آپ اپنے ڈیلیوری پارٹنر سے فون یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں، اُن کی تفصیلات آپ کے کسٹمر پورٹل میں، یا کسی حالیہ ای میل میں مل سکتی ہیں۔

اگر آپ اپیل کرنے کا فیصلہ کر ہی لیتے ہیں تو آپ کو معقول وجہ (وجوہات) پیش کرنا ہوں گی کہ کیوں آپ سمجھتے ہیں کہ اصلی فیصلہ غلط تھا۔ آپ اپنی اپیل کے حق میں اضافی معلومات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

آپ کا ڈیلیوری پارٹنر یہ نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ کونسی اضافی معلومات کی ضرورت ہے۔

اسیسمنٹ اپیلز کا کیا طریقہ ہے؟

آپ کا ڈیلیوری پارٹنر آپ کی درخواست پر آزادانہ نظرثانی کرے گا جس میں اصلی درخواست اور آپ کی جانب سے اپنی درخواست کی حق میں فراہم کردہ کسی بھی معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔

چونکہ ابتداء میں ہماری تمام اسیسمنٹس اسیسمنٹ کے دوہرے عمل سے گزرتی ہیں، یہ شاذونادر ہوتا ہے کہ اپیل کو تبدیل کردیا جائے۔

اگر آپ کی اپیل قابل قبول نہیں ہے تو، آپ ابتدائی فیصلے سے 6 ماہ بعد دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، جس سے آپ کو اپنے کاروبار کی اہلیت کو بہتر بنانے یا افورڈیبیلیٹی یعنی مالی قت برداشت کے بارے میں کسی بھی طرح کے خدشات کو دور کرنے کے لیے وقت ملے گا۔

اگر آپ کی اپیل برقرار رہتی ہے تو آپ کی درخواست معمول کے مطابق آگے بڑھے گی اور آپ کا ڈیلیوری پارٹنر آپ کو اگلے کسی بھی مراحل میں رہنمائی فراہم کرے گا۔