Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کی دستاویز

Urdu Language Version

قرض کی واپسی

اگر میں کاروبار سے نکل جاؤں یا یہ تجارت کرنا بند کردے تو مجھے پھر بھی قرض ادا کرنا ہو گا؟

جی ہاں، Start Up Loan ایک ذاتی قرضہ ہے جو کہ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اِسلئے آپ قرض کی پوری رقم اور آپ کی طرف سے دستخط کردہ لون ایگریمنٹ کے حساب سے سود کی واپسی کے ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں، قطع نظر آپ کے کاروبار کی حیثیت اور اِس کے اندر آپ کی پوزیشن کے۔ وہ واحد وقت جب آپ براہ راست لون ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کے بعد قرض پر سود ادا کیے بغیر قرض واپس کر سکتے ہیں وہ کُولنگ آف پیریڈ کے 14-دنوں کے اندر ہے۔ اس عرصے کے دوران، اگر آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ اب آپ کو قرض نہیں چاہیے ہے تو آپ فنڈز واپس کر سکتے ہیں اور آپ کسی بھی سود کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اپنے کُولنگ آف پیریڈ کے بارے میں تصدیق کرنے کے لئے براہ مہربانی اپنے لون ایگریمنٹ سے رجوع کریں

Start Up Loan کا ری پے مینٹ یعنی واپسی کا عرصہ کیا ہے؟

آپ کو اپنی قرض ادا کرنے کی سکت اور ترجیح کے لحاظ سے ایک سے پانچ سال کی مدت میں ماہانہ قرض کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ درخواست دینے کے عمل کے حصے کے طور پر قرض کی صحیح مدت پر اتفاق کیا جائے گا اور اگر آپ کی درخواست کامیاب ہو گئی تو آپ کے قرض کے معاہدے یعنی لون ایگریمنٹ میں درج کر دی جائے گی۔

اگر مجھے لگے کہ قرض کی کوئی قسط مجھ سے ادا نہ ہو پائے گی تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ کو فوراً اپنے فنانس پارٹنر سے رابطہ کرنا چاہیے اور اپنی صورتحال بیان کرنی چاہیے۔ یہ ہمیشہ بہتر ہوتا ہے کہ آپ اپنے فنانس پارٹنر سے بات کریں اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ اپنی اگلی ادائیگی کرنے سے قاصر ہوں گے اُس وقت تک انتظار کرنے کے بجائے کہ آپ کی اگلی ادائیگی نہ ہو پائے۔

اگر میں اپنے قرض کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کروں تو کیا ہوگا؟

ہمارے فنانس پارٹنرز معیاری مارکیٹ پریکٹس کی پیروی کرتے ہیں جب قرض کی ادائیگی چھوٹ جاتی ہے اور منصفانہ اور معقول انداز اختیار کرتے ہیں۔ اگر آپ ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ کا فنانس پارٹنر ادائیگی چھوٹ جانے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ آپ کے ساتھ ایک معقول اور منصفانہ معاہدے کے لیے بھی کام کریں گے کہ آپ اس کو کیسے حل کریں گے اور مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں کیسے پوری کریں گے۔ اس کی پیروی ایک ای میل اور/یا خط کے ذریعے کی جائے گی جس میں کہا گیا ہوگا کہ ادائیگی (ادائگیاں) چھوٹ گئی ہے اور اس صورتحال کا تدارک کرنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کا فنانس پارٹنر بار بار کوشش کرنے کے بعد آپ سے رابطہ کرنے سے قاصر رہے، تو وہ مختلف طریقوں سے بقایا ادائیگیوں کی وصولی کے لیے کوشش کر سکتے ہیں جیسے کہ کاؤنٹی کورٹ ججمنٹ (سی سی جے) (County Court Judgment (CCJ)) جاری کرنے کے لیے درخواست دینا یا اپنے کیس کو کسی منظور شدہ ڈیٹ کولیکشن ایجنٹ کو ریفر کرنا۔ اگر آپ کو علم نہیں ہے کہ آپ کا فنانس پارٹنر کون ہے تو براہ مہربانی اپنا لون ایگریمنٹ چیک کریں۔

مجھے لگتا ہے کہ میں مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں اور اپنے مالی معاملات کو سنبھالنے میں مجھے مدد کی ضرورت ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟

پریشان نہ ہوں، بہت سارے مفت اور غیر جانبدار قرضوں سے متعلق مشورے دینے والی تنظیمیں ہیں جو مدد کرنے کو تیار ہیں۔ The Start Up Loans Company ایک بڑی ڈیٹ چیرٹی Money Advice Trust کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جو کہ مندرجہ ذیل سروسز مہیا کرتی ہے۔

  • The national debt line:
    قرض کے مشورے کے ماہرین جو افراد کو ان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ لاکھوں لوگوں کو اپنے قرضوں کو سنبھالنے میں مدد مل چکی ہے۔
  • The business debt line:
    ایک منفرد سروس جو سیلف-ایمپلائڈ اور چھوٹے کاروباروں کو اُن کے قرض سنبھالنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

قرض کے بارے میں مفت اور غیر جانبدارانہ مشوروں کے دیگر وسائل ذیل میں دیئے گئے ہیں:

اگرچہ آپ کا ڈیلیوری پارٹنر آپ کے کاروبار اور Start Up Loan کے بارے میں گائڈنس یعنی رہنمائی مہیا کر سکتے ہیں، مگر وہ آزادانہ ڈیٹ ایڈوائس یعنی قرض کے بارے میں مشاورت مہیا نہیں کرسکتے۔ یہ مندرجہ اداروں سے لیا جانا چاہیے۔

*براہ مہربانی نوٹ کریں: The Start Up Loans Company کسی بھی قرض مینجمنٹ کمپنیوں کی توثیق نہیں کرتی جو قرض کے مشورے یا قرض کے انتظام کی ادائیگی کے منصوبوں کے لیے فیس وصول کرتی ہیں۔ براہ مہربانی ہم سے فوری رابطہ کریں اگر آپ سے کسی ایسی کمپنی نے رابطہ کیا ہو۔

مجھے کسی ڈلیوری پارٹنر یا فنانس پارٹنر کی جانب سے ڈیفالٹ کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

یہ اہم ہے کہ آپ چھوٹ جانے والی ادائیگیوں کے سلسلے میں کسی بھی نوٹس کا جلد از جلد جواب دیں۔ آپ کو موصول ہونے والے نوٹس میں مکمل رابطہ کوائف مہیا کیے جائیں گے۔

اگر میں چھوٹ جانے والی ادائگیوں کے بارے میں نوٹسز کا جواب نہیں دیتا یا اپنی قرض واپسی کی پوری اقساط نہیں دے پاتا تو کیا ہو گا؟

یہ ضروری ہے کہ آپ موصول ہونے والے کسی بھی نوٹس کا جواب دیں اور اپنے قرض کی ادائیگی کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ کسی بھی ریگولیٹڈ کنزیومر فنانس پروڈکٹ کی طرح، قرض کی مطلوبہ ادائیگیوں کو پورا نہ کرنا آپ کے خلاف درج ذیل میں سے ایک یا زیادہ کارروائیوں کا موجب بن سکتا ہے۔

  • کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کو کسی بھی بقایا رقم کے بارے میں مطلع کیا جا سکتا ہے، جو آپ کی کریڈٹ ریٹنگ اور سامان، خدمات یا ملازمت کے مخصوص فارم حاصل کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔
  • کسی فریق ثالثہ کولیکشن کرنے والی ایجنسی سے مداخلت کروائی جا سکتی ہے تاکہ کسی بھی بقایا رقم کی وصولی میں مدد مل سکے۔
  • قانونی کارروائی بشمول، لیکن محدود نہیں، کاؤنٹی کورٹ کا فیصلہ (County Court Judgment) شروع ہو سکتا ہے۔
مجھے ڈیٹ کولیکشن ایجنسی کی جانب سے خط موصول ہوا ہے؟ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ اپنی متفقہ قرض کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ سے ہماری منظور شدہ قرض جمع کرنے والی ایجنسیوں یعنی ڈیٹ کولیکشن ایجنسیز میں سے کسی ایک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اگلے نوٹس تک، وہ آپ کے قرض کی نگرانی کریں گے تاکہ آپ اپنی باقاعدہ ادائیگیوں میں مدد کر سکیں یا آپ کی متعلقہ بیرونی مشورے کی طرف رہنمائی کریں گے تاکہ ان اخراجات کی وصولی کی جا سکے۔ اس طرح، آپ کو یہ عمل شروع کرنے کے لیے جلد از جلد ایجنسی سے رابطہ کرنا چاہیے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ زیادہ تر معاملات میں، ایک بار قرض جمع کرنے والی ایجنسی نے اس عمل میں مداخلت کی، تو Start Up Loans Company اور ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز آپ کے قرض کے بارے میں مزید تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔