Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی دستاویز

Urdu Language Version

ہمارے ڈیلیوری پارٹنر

کاروبار کو معاونت فراہم کرنے والے اداروں کا ایک جال جس کے پاس ہمارے گاہکوں کو آغاز کرنے، وسیع کرنے اور Start Up Loan حاصل کرنے میں مدد دینے کی مہارت موجود ہے۔

ڈیلیوری پارٹنر کیا ہے؟

ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ ہم اپنے تمام گاہکوں کو کامیابی حاصل کرنے کا ہر موقع دیں، Start Up Loan کے لیے درخواستوں اور بحیثیت مجموعی کاروبار دونوں کے لئے۔ اس لیے ہم ڈلیوری پارٹنر اداروں کا ایک قومی نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں جن کے پاس تجربہ کار بزنس ایڈوائزر ہوتے ہیں۔

درخواست دہندگان کو بزنس پلان کی تیاری اور کیش فلو فورکاسٹ کی تیاری کے علاوہ، ہمارے ڈلیوری پارٹنرز قرض کے لیے حتمی درخواست کو اسیس کرنے اور کامیاب درخواست دہندگان کو آن گوئنگ یعنی جاری رہنے والی مینٹورنگ سپورٹ فراہم کرنے کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ جب آپ کسی Start Up Loan کے لیے درخواست دیتے ہیں تو آپ کو کسی کاروباری ایڈوائرر کے ساتھ نتھی کر دیا جاتا ہے تاکہ چیزوں کی پیشرفت میں آپ کی مدد کی جائے اور سکیم کے سلسلے میں آپ کے لے رابطے کا کلیدی مرکز بنیں۔

ہم اپنے ڈیلیوری پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، جو انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے مختلف علاقوں اور صنعتوں میں کام کرتے ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قرضے کے ذمہ دارانہ فیصلے کیے جائیں۔

ہم تمام درخواست دہندگان کو اپنے ڈیلیوری پارٹنرز میں سے ایک کو تفویض کرتے ہیں اور جہاں ممکن ہو، آپ کو ایک ایسے ڈیلیوری پارٹنر سے ملاتے ہیں جو آپ کے مقامی علاقے میں کام کرتا ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہم آپ کو مؤثر طریقے سے سپورٹ کر سکیں، آپ صرف ایک ہی ڈیلیوری پارٹنر کے ساتھ کام کر سکیں گے اور آپ اپنی درخواست جمع کرانے کے بعد اسے تبدیل نہیں کر سکیں گے۔