Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کی دستاویز

Urdu Language Version

بزنس سپورٹ اور مینٹورینگ یعنی سرپرستی

درخواست دینے کے مراحل سے گزرنے کے دوران مجھے کس سپورٹ کا استحقاق حاصل ہے؟?

درخواست دینے کے مراحل کے دوران ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز آپ کی مدد کو دستیاب رہیں گے۔ وہ آپ کو درخواستی فارم مکمل کرنے اور آپ کو کونسی معلومات شامل کرنا ہوں گی کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں۔ وہ آپ کو آپ کا بزنس پلان ، کیش فلو فورکاسٹ اور پرسنل سروائیول بجٹ کی تیاری میں بھی مد کر سکتے ہیں، چاہے آپ کو انہیں نئے سرے سے تیار کرنا ہو یا آپ چاہتے ہوں کہ کوئی اُن پر محض نظرثانی کرے اور نوک پلک درست کر دے۔

کیونکہ آپ کا ڈلیوری پارٹنر _ اِس بات کا تعین کرنے کے لیے آپ کے قرضے کی درخواست کا بھی معائنہ کرے گا کہ آیا آپ Start Up Loan کے لیے اہل ہیں یا نہیں، تو اُن کی مدد اِس بات پر مرکوز ہو گی کہ آپ کو کامیاب ہونے کے لیے سب سے بہتر جگہ پر لا کھڑا کیا جائے۔ یہ یاد رکھنا بہت اہم ہے کہ آخر کو آپ اپنی درخواست کے لیے ذمہ دار ہیں اور اگرچہ کوئی ڈیلیوری پارٹنر آپ ک مدد کرنے کی حتی الامکان کوشش کرے گا لیکن یہ اِس بات کی ضمانت نہیں ہو گی کہ آپ قرض کے لیے کوالیفائی کر جائیں۔

کیا آپ بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ کے مسودے کی تیاری میں سپورٹ مہیا کر سکتے ہیں؟

جی ہاں آپ کا ڈیلیوری پارٹنر آپ کو یہ سپورٹ مہیا کر پائے گا۔ جہاں بھی ممکن ہو ہم آپ کو ترغیب دیتے ہیں کہ آپ پہلے ہماری مفت ٹیمپلیٹس استعمال کرتے ہوئے اپنے پلان کا مسودہ خود تیار کریں کیونکہ اِس سے آپ کے ڈیلیوری پارٹنر کو آپ کو اور آپ کے کاروبار کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ لیکن فکر مند نہ ہوں، اگر آپ نے یہ پہلے کبھی نہیں کیا اور شروع کرنے سے قبل آپ کو کوئی رہنمائی درکار ہو تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

اگر میری درخواست کامیاب ہو جاتی ہے تو مجھے کیا سپورٹ دستیاب ہو گی؟

ایک بار جب آپ نے اپنا Start Up Loan نکلوا لیا تو آپ کو 1:1 مینٹورنگ یعنی سرپرستی فراہم کی جائے گی۔ آپ اپنے قرضے کی مدت کے پہلے 12-ماہ کے دوران 15-گھنٹے کی مفت مینٹورنگ کے مستحق ہوں گے، لیکن یہ آپ اور آپ کے مینٹور پر منحصر ہے کہ آپ کتنی کثرت سے مل بیٹھتے ہیں۔ مینٹورنگ کی سپورٹ کے علاوہ آپ ہمارے کارپوریٹ پارٹنرز کی جانب سے کئی ایک خصوصی کاروباری پیشکشوں یعنی آفرز تک رسائی کے اہل بھی ہوں گے، جس میں بڑے کاروباروں کی مصنوعات اور سروسز پر رعایتی آفرز، کم قیمتیں اور مفت چیزیں شامل ہوں گی۔

سرپرست یعنی مینٹور کون ہے اور میں اس سے کیسے مستفید ہوں گا؟

مینٹور ایک تجربہ کار فرد ہوتا ہے جو آپ کا اپنا کاروبار تعمیر کرتے وقت سپورٹ اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ جتنا یہ ایکسائٹنگ یعنی دلچسپی سے بھرپور ہے، کاروبار شروع کرنا اُتنا ہی اکیلے پن کا باعث اور حد سے زیادہ جوکھم والا کام بھی ہوسکتا ہے، خاص طور پر ابتدائی مراحل میں، لہذا تجربہ، مہارت اور کسی کے ساتھ بات کرنے کے لئے مختلف نقطہ نظر کے حامل شخص کا ہونا بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ ایک سرپرست یعنی مینٹور آپ کو اپنا کاروبار چلانے کا طریقہ نہیں بتائے گا؛ اس کے بجائے وہ آپ کو ایسے منصوبے اور حکمت عملی بنانے کا طریقہ سیکھنے میں معاون ثابت ہوں گے جو آپ کو اپنے کاروبار کے لئے صحیح فیصلے کرنے کے اہل بنائیں گے۔ ہمارے مینٹورنگ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

مینٹورنگ کی سپورٹ کیسے فراہم کی جائے گی؟

آخر میں، یہ آپ اور آپ کے سرپرست پر منحصر ہے کہ آپ دونوں کے لیے کیا کام کرتا ہے، اس کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔ ہمارے کچھ گاہکوں کو بالمشافہ مینٹورنگ ملتی ہے، کسی کیفے کی طرح کے بیرونی مقام پر ملتے ہیں، جبکہ دوسرے فون کال موصول کرنے پر خوش ہوتے ہیں، ویڈیو کانفرنس کرتے ہیں (اسکائپ یا دوسرے ذریعے سے) یا ای میل کے ذریعہ خط و کتابت کرتے ہیں۔ آپ اس پر اپنے سرپرست کے ساتھ پہلی ملاقات میں بات کر سکتے ہیں۔ براہ مہربانی نوٹ کر لیں کہ بالمشافہ مینٹورنگ کی سب حالات میں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

کیا مجھے Start Up Loan کے حصول کے لیے سرپرستی حاصل کرنا ہو گی؟

نہیں، آپ کو سرپرستی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، ہم پُر زور سفارش کرتے ہیں کہ ہمارے تمام قرض حاصل کرنے والے لوگ مینٹورنگ میں شرکت کریں کیوں کہ زیادہ تر تحقیقات کاروبار کے زندہ رہنے اور سرپرستوں کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کے مابین ایک تعلق دکھاتی ہیں۔ آپ یہ منتخب کرنے کے اہل ہیں کہ سپورٹ کی کتنی مقدار آپ کے لیے بہترین طریقے سے کام کرتی ہے اور آپ کتنے تواتر کے ساتھ اپنے سرپرست سے ملنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ادراک ہے کہ بعض اوقات کاروبار اور زندگی مصروف ہو سکتی ہے لیکن اِس بات کو کم اہم مت سمجھیں کہ یہ بیرونی رہنمائی اور سپورٹ کتنی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

میں اپنے سرپرست سے کتنی سپورٹ کے لیے درخواست کر سکتا ہوں؟

آپ اپنے قرض کی مدت کے پہلے 12-ماہ کے دوران 15-گھنٹے کی 1:1 مینٹورنگ کے مستحق ہیں۔

اگر میرا قرض ڈیفالٹ کر گیا تو کیا مجھے سپورٹ ملنا جاری رہے گی؟

جی ہاں، اگر آپ ڈیفالٹ کر گئے تو آپ اپنے ڈیلیوری پارٹنر یا سرپرست سے مدد طلب کر سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ آپ کو اپنے فنانس پارٹنر سے بھی بات کرنا ہو گی جو آپ کے قرض کا انتظام کرتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہ آپ کے ڈیلیوری پارٹنر یا سرپرست کہ ذمہ داری نہیں ہے کہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنے Start Up Loan کی بروقت واپسی جاری رکھیں۔ اپنے سرپرستی کے تعلق کے قطع نظر آپ اب بھی Start Up Loan کی واپسی متفقہ واپسی کے منصوبے یعنی اگریمنٹ ریپیمنٹ پلان کے مطابق واپس کرنے کے ذمہ دار ہیں جس پر کہ درخواست دینے کے مراحل کے دوران بات چیت کی جائے گی۔

کیا میرا سرپرست ڈیٹ ایڈوائس مہیا کر سکتا ہے؟

نہیں، آپ کا سرپرست عمومی رہنمائی فراہم کے کو دستیاب ہے اور مخصوص مشورہ جیسے ڈیٹ کونسلنگ فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ اگر آپ مستقبل کے کسی قرض کی (قسط کی) واپسی کو مس کرنے کے بارے میں متفکر ہیں یا کوئی ری پے منٹ پہلے ہی مس کر چکے ہیں تو اپنے فنانس پارٹنر سے بات کریں اور بیرونی سروسز کے بارے میں جو مدد کر سکتی ہیں، کے سلسلے میں مزید رہنمائی اور ہمارے لون ری پے منٹ ایف اے کیو سیکشن کو وزٹ کریں