Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کی دستاویز

Urdu Language Version

کریڈٹ چیکس

کریڈٹ چیک کیا ہے؟

کریڈٹ چیک آپ کے ماضی اور موجودہ مالی رویے کا جائزہ ہے جو آپ کے نام پر درج کریڈٹ کے کسی بھی وسیلہ پر غور کرتا ہے (بشمول لیکن اِن تک محدود نہیں، کریڈٹ کارڈ، یوٹیلیٹی بل، موبائل فون کے معاہدوں اور مورگیجز)۔ بطور ایک ذمہ دار قرض فراہم کنندہ کے، Start Up Loans Company کسی قرض لینے کے خواہش مند فرد کو مزید مالی قرض کے زیر بار ہونے سے بچانے کے لیے کریڈٹ چیکس کرتی ہے۔

کریڈٹ چیکس کون کرتا ہے؟

اگر آپ Start Up Loan کے لیے درخواست دیں تو پھر بطور درخواست کے پراسس کے، ہم آپ کی جانب سے ایک کریڈٹ چیک کریں گے، بشرطیکہ آپ نے ہمارے پریویسی اور ڈیٹا شیئرنگ پالسی کے مطابق اپنی رضامندی ظاہر کی ہو۔

براہ مہربانی نوٹ کر لیں کہ اگر ایک بار کریڈٹ چیک ہو جائے تو پھر ہماری ٹیم آپ کے ساتھ آپ کی کریڈٹ رپورٹ کی مخصوص تفصیلات پر بات کرنے سے قاصر ہے۔ اگر آپ کو اپنی کریڈٹ ہسٹری کے بارے میں خدشات لاحق ہوں تو آپ کو اپنی کریڈٹ رپورٹ کے لیے درخواست کرنے کے لیے کسی کریڈٹ ریفرنس ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگا اور اُن کے ساتھ براہ راست اپنے خدشات رفع کرنے ہوں گے۔

ذیل میں یوکے میں اِس وقت کام کرنے والی تین کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کی فہرست دی گئی ہے لیکن براہ مہربانی یاد رکھیں کہ اگر آپ یہ کرنا چاہتے ہوں تو آپ سے تھوڑی سی فیس وصول کی جائے گی۔ یہ یاد رکھنا بھی اہم ہے کہ کریڈٹ ریفرنس ایجنسیاں فائل پر ہمیشہ ایک ہی معلومات نہیں رکھتیں، چنانچہ ممکن ہے کہ اگر آپ اپنے ذاتی کریڈٹ کے مندرجات کے بارے میں خدشات رکھتے ہوں تو ایک سے زیادہ کے ساتھ رجوع کریں۔

کال کریڈٹ (CallCredit)
فون: 0870 0601414
ویب سائٹ وزٹ کریں

اکویفاکس پی ایل سی (Equifax PLC)
فون: 0870 010 0583
ویب سائٹ وزٹ کریں

ایکسپیرین (Experian)
فون: 0844 4818000
ویب سائٹ وزٹ کریں

 

کیا یہ ایک پرسنل کریڈٹ چیک ہے یا بزنس کریڈٹ چیک؟

Start Up Loans ذاتی قرضے ہیں اِس لیے کریڈٹ چیک جو ہم کرتے ہیں وہ پرسنل کریڈٹ چیک ہوتے ہیں۔

کیا کوئی کریڈٹ چیک میرا کریڈٹ سکور متاثر کرتا ہے؟

جب کوئی کریڈٹ چیک آپ کی Start Up Loans کے لیے درخواست کے جُزو کے طور پر کیا جاتا ہے تو یہ آپ کی کریڈٹ رپورٹ پر ‘فُٹ پرنٹ’ چھوڑ جاتا ہے جو دکھاتا ہے کہ آپ نے فنانس کے لیے درخواست دی تھی۔ یہ آپ کے کریڈٹ سکور کو متاثر کر سکتا ہے؛ تاہم کسی فرد کا کریڈٹ سکور کئی عوامل پر مشتمل ہوتا ہے جو آپ کے مجموعی مالی رویے کی عکاسی کرتے ہیں (جیسے کریدٹ کے لیے دیگر درخواستیں، پہلے حاصل کیا گیا کوئی کریڈٹ اور کریڈٹ ادا کرنے کی آپ کی ہسٹری وغیرہ)۔ اگر آپ کی Start Up Loans کی درخواست کامیاب رہتی ہے تو پھر یہ آپ پرسنل کریڈٹ رپورٹ پر ظاہر ہو گا، کم از کم اگلے چھ سالوں کے دوران کسی طرح کی گئی ری پے منٹ کے سمیت۔

کریڈٹ چیک کتنی دیر تک کارآمد رہتا ہے؟

آپ کی Start Up Loans کے لیے درخواست کے حصے کے طور پر کیے جانے والے کوئی بھی کریڈٹ چیک صرف تین ماہ کی مدت کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔ اگر اس وقت کے بعد بھی اگر آپ کی درخواست پر کارروائی جاری ہو تو ہمیں ایک اور کریڈٹ چیک کرنا پڑے گا۔ زیادہ تر کیسوں میں کوئی کریڈٹ چیک کسی ابتدائی مرحلے پر کیا جائے گا تاکہ آپ Start Up Loans کے لیے درخواست دینے کی اپنی اہلیت کے بارے میں پُر اعتماد ہوں، درخواست کی باقی ماندہ کارروائی میں اپنا وقت صرف کرنے سے پہلے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنی ذاتی اور کاروباری دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے آپ کے پاس تین ماہ تک کا وقت ہو، جیسے آپ کا بزنس پلان ، کیش فلو فورکاسٹ اور پرسنل سروائیول بجٹ ، جو کہ اسیسمنٹ کی بنیاد ہوں گی۔ اِس وجہ سے ہم آپ کو ترغیب دیتے ہیں کہ نہایت دھیان سے اِس بات پر غور کریں کہ اپنی درخواست شروع کرنے کا سب سے اچھا وقت کونسا ہونا چاہیے

اگر میری کریڈٹ ہسٹری خراب یا کریڈٹ کی خرابیاں یعنی امپیئرمنٹس ہوں تو بھی میں Start Up Loans کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟

خراب کریڈٹ ہسٹری آپ کو لامحالہ Start Up Loans حاصل کرنے سے نہیں روکتی؛ تاہم، لیکن یہ یقیناً ایک فیکٹر ہے جس پر اسیسمنٹ کی کارروائی کے دوران غور کیا جائے گا۔ ہم ذمہ دار طریقے سے قرض دینے کے پابند ہیں اور اِس کے جزو کے طور پر ہر درخواست گزار کا ماضی کا مالی طرز عمل اور قرض برداشت کرنے کی موجودہ اہلیت دیکھتے ہیں۔

اِس وجہ سے ہم اُن لوگوں کو قرض دینے سے قاصر ہیں جن کی کچھ مخصوص کریڈٹ امپئرمنٹس یعنی خرابیاں ہوں۔ اِن میں شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں ہیں، مندرجہ ذیل:

  • آپ دیوالیہ پن کے لیے درخواست دے رہے ہیں یا اس وقت دیوالیہ نکل چکا ہے یا ڈیٹ ریلیف آرڈر (ڈی آر او) (Debt Relief Order (DRO)) پر ہیں
  • آپ کا انڈویجول ولنٹری اگریمنٹ (آئی وی اے) (Individual Voluntary Agreement (IVA)) یا ٹرسٹ ڈیڈ (Trust Deed) زیر التوا ہے۔
  • آپ کی ڈیٹ مینجمنٹ پروگرامز (Debt Management Programs) یا ڈیٹ ارینجمنٹ سکیم (ڈی اے ایس) Debt Arrangement Schemes (DAS)) پر ہیں

براہ مہربانی نوٹ کریں کہ The Start Up Loans Company ہر درخواست کا جائزہ اِس کے اپنے میرٹس پر لیتی ہے اور حق محفوظ رکھتی ہے کہ یہ درخواستوں کو قرض سے متعلق دیگر وجوہات کی بنیاد پر مسترد کر دے، خاص طور پر جہاں قرض کی وجہ سے کسی فرد پر مالی بار بڑھ جائے جس سے وہ ضرورت سے زیادہ زیر بار ہو جائے۔

اگر مندرجہ بالا میں سے کسی کا بھی اطلاق آپ پر ہوتا ہے یا آپ اپنی کریڈٹ ہسٹری کے بارے میں متفکر ہوں، تو آپ کسی کریڈٹ ریفرنس ایجنسی سے مشاورت کرکے اپنی کریڈٹ رپورٹ پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔ ذیل میں یوکے میں اِس وقت کام کرنے والی تین کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کی فہرست دی گئی ہے لیکن براہ مہربانی یاد رکھیں کہ اگر آپ یہ کرنا چاہتے ہوں تو آپ سے تھوڑی سی فیس وصول کی جائے گی۔

یہ یاد رکھنا بھی اہم ہے کہ کریڈٹ ریفرنس ایجنسیاں فائل پر ہمیشہ ایک ہی معلومات نہیں رکھتیں، چنانچہ ممکن ہے کہ اگر آپ اپنے ذاتی کریڈٹ کے مندرجات کے بارے میں خدشات رکھتے ہوں تو ایک سے زیادہ کے ساتھ رجوع کریں۔

کال کریڈٹ (CallCredit)
فون: 0870 0601414
ویب سائٹ وزٹ کریں

اکویفاکس پی ایل سی (Equifax PLC)
فون: 0870 010 0583
ویب سائٹ وزٹ کریں

ایکسپیرین (Experian)
فون: 0844 4818000
ویب سائٹ وزٹ کریں

مفت مشورے کے لیے کہ آپ کیسے اپنا کریڈٹ ریکارڈ بہتر کریں، آپ Citizens Advice Bureau یا Money Advice Service سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کریڈٹ چیکس کے بارے میں مزید کوئی سوال کرنا چاہتے ہوں یا Start Up Loan کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہوں تو براہ مہربانی ہماری کسٹمر سروس ٹیم سے رابطہ کریں ۔