Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی دستاویز

Urdu Language Version

درخواست دینے کا عمل

ابھی تک میرے پاس کوئی بزنس آئڈیا یعنی کاروباری تصور نہیں ہے۔ کیا میں پھر بھی Start Up Loan کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟

میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، لہذا اگرچہ آپ کو قرض کے لیے اہل ہونے کے لیے ٹریڈنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس ایک کاروباری آئیڈیا ہونے کی ضرورت ہوگی۔

کسی درخواستی عمل ، کے جُزو کے طور پر آپ کو بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ جمع کروانا ہوں گے۔ اگر آپ نے ابھی تک مکمل نہیں کئے تو فکر نہ کریں – جب آپ نے اپنے کوائف کا اندراج کروا دیا اور سپورٹ کے لیے ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز میں سے ایک کے حوالے کر دیا گیا، تو کوئی کاروباری مشیر یہ کاغذات مکمل کرنے کے بارے میں آپ کو گائڈنس یعنی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ ہمارے پاس متعدد مفید گائڈز بھی دستیاب ہیں جنہیں تیاری کرتے وقت آپ مددگار پا سکتے ہیں۔

ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس وقت پر درخواست دیں جس پر فنانس آپ کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد دے گا اور جب آپ کے پاس اپنے کاروباری دستاویزات بنانے کے لیے صرف کرنے کے لیے وقت ہو۔ اگر آپ اِس مقام پر صرف ایک مشاورتی سپورٹ سروس میں ہی دلچسپی رکھتے ہوں تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ حکومت کے بزنس سپورٹ ٹولز استعمال کریں یا 1098 998 0800 پر بزنس سپورٹ ہیلپ لائن
(Business Support Helpline) سے رابطہ کریں۔ اِن دونوں سے کوئی بھی آپ کو کسی دوسری مناسب سروس کی طرف بھیج سکتا ہے۔

میرے پاس کوئی بزنس آئڈیا ہے یا میرا کاروبار پہلے ہی ٹریڈنگ کر رہا ہے۔ کیا میں Start Up Loan کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟

جی ہاں، Start Up Loans scheme ان افراد کی مدد کر سکتی ہے جو نئے کاروبار شروع کر رہے ہوں یا جو موجودہ کاروبار کر رہے ہوں، بشرطیکہ وہ دو سال سے زیادہ عرصے سے تجارت نہیں کر رہے ہوں۔

کسی درخواستی عمل کے جُزو کے طور پر آپ کو بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ جمع کروانا ہوں گے۔ اگر آپ نے ابھی تک مکمل نہیں کئے تو فکر نہ کریں – جب آپ نے اپنے کوائف کا اندراج کروا دیا اور سپورٹ کے لیے ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز میں سے ایک کے حوالے کر دیا گیا، تو کوئی کاروباری مشیر یہ کاغذات مکمل کرنے کے بارے میں آپ کو گائڈنس یعنی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ مارے پاس متعدد مفید گائڈز بھی دستیاب ہیں جنہیں تیاری کرتے وقت آپ مددگار پا سکتے ہیں۔

ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس وقت پر درخواست دیں جس پر فنانس آپ کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد دے گا اور جب آپ کے پاس اپنے کاروباری دستاویزات بنانے کے لیے صرف کرنے کے لیے وقت ہو۔

اگر آپ اِس مقام پر صرف ایک مشاورتی سپورٹ سروس میں ہی دلچسپی رکھتے ہوں تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ حکومت کے بزنس سپورٹ ٹولز استعمال کریں یا
0300 456 3565پر بزنس سپورٹ ہیلپ لائن (Business Support Helpline) سے رابطہ کریں۔ اِن دونوں سے کوئی بھی آپ کو کسی دوسری مناسب سروس کی طرف بھیج سکتا ہے۔

کیا درخواست کے لیے مجھ سے پیسے لیے جائیں گے؟

نہیں، Start Up Loan کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ سے یا ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز کی طرف سے کبھی آپ کو چارج نہیں کیا جائے گا۔ آپ سے درخواست کے عمل کے دوران اور بعد میں فراہم کی جانے والی سپورٹ کے لیے فیس یا چارجز بھی نہیں لیں گے۔ اگر آپ کی درخواست کامیاب ہو جاتی ہے تو آپ کو صرف ماہانہ قرض ہی کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔ اگر کبھی کوئی آپ سے Start Up Loans Company کو اُس رقم سے زیادہ ادائیگی کرنے کے لیے رابطہ کرے جو کہ آپ کی قرض کی متفقہ ماہانہ ادائیگی نہیں ہے، تو براہ مہربانی جتنی جلدی ممکن ہو سکے ہم سے رابطہ کریں  ۔

درخواست کے عمل میں کتنا وقت لگتا ہے؟

چونکہ کوئی دو کاروبار ایک جیسے نہیں ہوتے، ہم آپ کی درخواست میں کتنا وقت لگے گا اس کا اوسط وقت کا دورانیہ نہیں بتا سکتے۔ وہ صارفین جو انتہائی تیار ہوتے ہیں انہیں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہی ، جبکہ دوسرے صارفین کو ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے لیے مزید مدد درکار ہوتی ہے اور اس میں دو سے تین ماہ اور زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ہم کوشش کرتے ہیں اور جتنا ممکن ہو سکے اس عمل کو آپ کے کنٹرول میں رکھتے ہیں، لہذا آپ کی جتنی زیادہ تیاری ہو گی، آپ کی درخواست اتنی تیزی سے آگے بڑھے گی۔

اگر اپنی درخواست لوڈ کرتے وقت آپ کے پاس بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ حتمی یا مسودے والی قسم موجود ہو، تو اِس سے آپ کے ڈلیوری پارٹنر کو اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے کہ پیشرفت کرنے کے لیے آپ کو کتنی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں، کہ ہماری کسٹمر سروس ٹیم اور ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز پانچ ورکنگ ڈیز یعنی کام کے ایام کے اندر تمام صارفین کی تمام انکوائریوں کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

جب آپ درخواستوں کا معائنہ کرتے ہیں تو آپ کونسے عوامل پر غور کرتے ہیں؟

تین اہم شعبے ہیں جن پر آپ کا بزنس ایڈوائزر غور کرے گا جب وہ آپ کے Start Up Loan کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہو گا: آپ کی کریڈٹ کی اہلیت، چاہے آپ قرض لینے کے متحمل ہو سکیں یا نہیں اور یہ کہ آیا آپ کا کاروبار قابل عمل ہے۔

کریڈٹ کے لائق ہونا: آپ کی درخواست کے جُزو کے طور پر آپ کے لیے کریڈٹ چیک کروانا لازمی ہو گا جس میں آپ کے ماضی اور حال کے مالی رویوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اگرچہ ایک ناقص کریڈٹ ہسٹری آپ کو تمام صورتوں میں اStart Up Loan حاصل کرنے سے نہیں روک سکے گی، درخواست کے عمل کا یہ حصہ ذمہ دار قرض دینے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے اور اس بات کو یقینی بنانے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ ہمارے درخواست دہندگان خود پر بوجھ نہ ڈالیں۔

ذاتی استطاعت: چونکہ Start Up Loans ذاتی قرضے ہیں جو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، آپ اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے ذمہ دار ہوں گے چاہے مستقبل میں آپ کے کاروباری منصوبے بدل جائیں۔ جبکہ Start Up Loans لونز غیر محفوظ ہیں (آپ کو قرض کی ضمانت فراہم کرنے کے لیے کوئی کولیٹرل پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے) آپ کو سود سمیت قرض کی مکمل ادائیگی اپنی متفقہ قرض کی مدت کے دوران کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پرسنل سروائیول یعنی ذاتی گزارے کا بجٹ جو آپ کو اپنی درخواست کے ساتھ جمع کرانا چاہیے، جو آپ کی ذاتی آمدنی کے اہم ذرائع اور ہر مہینے آپ کے اخراجات کا خاکہ پیش کرتا ہے، یہ تشخیص کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

کاروبار کا قابلِ عمل ہونا: ہمارے قرضے کے فیصلے میں ایک اہم عنصر یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کا کاروبار آپ کے ماہانہ قرض کی ادائیگی کو پورا کرنے میں مدد کے لیے کافی رقم پیدا کرے گا۔ اس کا اندازہ لگانے میں ہماری مدد کے لیے، آپ کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کی مصنوعات اور سروسز کی کافی مانگ ہے اور آپ اپنے بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ میں متعین تمام اہداف کو معقول حد تک حاصل کر سکیں گے۔ اگر آپ نے یہ دستاویزات پہلے کبھی نہیں تخلیق کیں تو فکرمند نہ ہوں! ہماری مفت ٹیمپلیٹس اور گائڈز دیکھیں اور یاد رکھیں کہ آپ کا بزنس ایڈوائزر آپ کو کارروائی کے اِس حصے میں سپورٹ فراہم کر سکیں گے۔

کیا درخواست دینے کے عمل کے دوران کوئی سپورٹ دستیاب ہے؟

جی ہاں ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز درخواست دینے کے عمل کے دوران آپ کی معاونت کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔ وہ آپ کو درخواست فارم مکمل کرنے کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں اور آپ کو کون سی معلومات شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ وہ آپ کو اپنا بزنس پلان، کیش فلو فوکارسٹ اور ذاتی بقا کا بجٹ بنانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں، چاہے آپ کو شروع سے ہی ان کو بنانے میں مدد کی ضرورت ہو یا صرف یہ چاہتے ہیں کہ کوئی ان کا جائزہ لے اور ان کی جانچ کرے۔

چونکہ آپ کا ڈلیوری پارٹنر – آپ کے قرض کی درخواست کا بھی جائزہ لے گا تاکہ آپ اس بات کا تعین کر سکیں کہ آپ Start Up Loan کے لیے اہل ہیں یا نہیں ، ان کی مدد آپ کو کامیاب ہونے کے لیے بہترین پوزیشن پر ڈالنے پر مرکوز ہوگی۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بالآخر آپ اپنی درخواست کے ذمہ دار ہیں اور اگرچہ ڈلیوری پارٹنر آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کرے گا، یہ اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ قرض کے اہل ہو جائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے، ہمارے بزنس سپورٹ اور مینٹورنگ ایف اے کیوز دیکھیں۔

کون میری درخواست کا جائزہ لے گا اور فیصلہ کرے گا کہ میں Start Up Loan لے سکتا ہوں؟

آپ کا ڈیلیوری پارٹنر آپ کی درخواست کا جائزہ لے گا اور قرض دینے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ ہم ہر ڈیلیوری پارٹنر کو ایک معیار فراہم کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے نیٹ ورک میں ایک مستقل طریقہ کار کی پیروی کی جائے، تاہم ڈیلیوری پارٹنرز بالآخر اپنے فیصلے کی بنیاد افراد کی کریڈٹ ہسٹری، ذاتی سکت اور بزنس پلان کے کار آمد ہونے پر رکھیں گے۔

میری درخواست کیوں رد کی جا سکتی ہے؟

کئی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر آپ کی درخواست رد کی جا سکتی ہے۔ ایک ذمہ دار قرض دہندہ ہونے کی حیثیت سے، دو اہم معیارات ہیں جن کا استعمال ہم اس بات کا تعین کرنے کے لیے کرتے ہیں کہ ہم کسی درخواست گزار کو قرض دے سکتے ہیں یا نہیں۔ پہلی کا تعلق کسی فرد کی استطاعت سے ہے (کیا آپ مطلوبہ قرض کی ادائیگی کے پابند ہو سکیں گے؟) اور دوسرا درخواست دہندگان کے بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ کے قابل عمل ہونے سے متعلق ہے (کیا آپ قابل ہو سکیں گے معقول طور پر ان تمام اہداف کو حاصل کرنے کے جو آپ نے اپنے منصوبوں میں طے کیے ہیں اور کیا آپ کے آئڈیا کے لیے کافی مارکیٹ موجود ہے؟)

اگر میری درخواست مسترد ہوجاتی ہے تو کیا میں دوبارہ درخواست دے سکتا ہوں؟

بدقسمتی سے، اگر آپ کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے تو آپ کو دوبارہ درخواست دینے سے پہلے کم از کم چھ ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔ یہ مدت آپ کی درخواست کے کسی بھی شعبے پر نظرثانی اور بہتری کے لیے وقت دینے کے لیے بنائی گئی ہے جن کی وجہ سے آپ کو پہلے Start Up Loan حاصل کرنے سے ناکامی ہوئی تھی۔

اگر آپ دوبارہ درخواست دینے کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو آپ کو اِسے پہلے ڈیلیوری پارٹنر کو واپس بھیجنا ہوگا جس نے پہلے اِس پر نظرثانی کی تھی۔ وہ آپ کی درخواست کو ری اسیس کریں گے۔ ہم آپ سے اسی ڈیلیوری پارٹنر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اس وجہ کی بنا پر کہتے ہیں کہ انہیں پہلے ہی آپ کے کاروبار اور ذاتی صورتحال کا تفصیلی علم ہوتا ہے۔

اس ری اسیسمنٹ یعنی دوبارہ تشخیص کے حصے کے طور پر، آپ کو اپنے ڈیلیوری پارٹنر کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ کے حالات بدل گئے ہیں یا یہ کہ آپ نے ان خدشات کو دور کیا ہے جو آپ کے مسترد کرنے والے ابتدائی خط میں اٹھائے گئے تھے۔ آپ کو اپ ڈیٹ شدہ ذاتی اور کاروباری دستاویزات بھی جمع کروانے کی ضرورت پڑسکتی ہے اور سکیم کے ذریعے درکار کسی بھی چیک سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔

کیا قرض وصول کرنے کے لیے میرا بزنس بینک اکاونٹ ہونا ضروری ہے؟

نہیں آپ کو ضرورت نہیں ہے اور یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس کاروباری بینک اکاؤنٹ ہے بھی تو، آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے اپنا Start Up Loan حاصل نہیں کر سکتے۔ چونکہ Start Up Loan ایک ذاتی قرض ہے، لہذا اگر آپ کی درخواست کامیاب ہو جاتی ہے تو آپ کو اپنا Start Up Loan حاصل کرنے کے لیے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

میں نے Start Up Loan کے لیے درخواست دی تھی لیکن مجھے کوئی جواب نہیں ملا؟

اگر دو کام کے ایام کے دوران آپ سے رابطہ نہیں کیا گیا، تو براہ مہربانی ہماری کسٹمر سروس ٹیم سے رابطہ کریں اپنے رابطہ کوائف فراہم کرتے ہوئے، تاکہ ہم اِسے آپ کے کیس کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکیں۔

کیا قرض لینے سے قبل کسی بھی مرحلے پر میں کارروائی کو روک سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ قرض واپس لینے سے پہلے کسی وقت بھی درخواست واپس لے سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ کو قرضہ مل جائے، تو لون ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کی تاریخ سے لے کر 14 دنوں تک کُولنگ آف پیریڈ ہوتا ہے۔ اگر آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ اب آپ کولنگ آف پیریڈ کے دوران اپنا قرض نہیں چاہتے ہیں تو آپ فنڈز واپس کر سکتے ہیں اور آپ چڑھنے والے کسی بھی سود کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اپنے کولنگ آف پیریڈ کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے اپنے قرض کے معاہدے سے رجوع کریں۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ایک بار جب آپ کی کولنگ آف پیریڈ ختم ہو جائے گا تو آپ قرض کی پوری رقم بشمول تمام سود کی ادائیگی کے پابند ہوں گے۔