Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کی دستاویز

Urdu Language Version

اہلیت

کیا Start Up Loan کے لیے ہر طرح کے کاروبار اہلیت کے حامل ہیں؟

Start Up Loan کا مقصد نئے کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروباروں کو وسعت دینا ہے جو کہ 24 مہینوں سے کم عرصے سے کاروبار کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہم زیادہ تر اقسام کے کاروباروں کی معاونت کر سکتے ہیں، مگر کچھ ایسے کاروبار ہیں جن کی مدد کرنے سے ہم قاصر ہیں۔ تمام خارج شدہ کاروباروں کی اقسام کی مکمل فہرست کے لیے براہ مہرابی ہمارا اہیلت والا صفحہ ملاحظہ کریں۔

اگر میرا کریڈٹ خراب ہو تو کیا میں قرض کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟

خراب کریڈٹ عام طور پر Start Up Loan کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنتا لیکن ہم تمام درخواست دہندگان کا ایک مکمل کریڈٹ چیک کرتے ہیں۔ The Start Up Loans Company کا عزم ذمہ دارانہ طریقے سے قرضہ فراہم کرنا ہے اور اِسے یہ بات یقینی بنانا ہوتی ہے کہ درخواست دہندگان قرضہ واپس کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔

آپ کو Start Up Loan نہیں مل سکتا اگر:

  • آپ دیوالیہ کے لیے فائل کر رہے ہوں یا اس وقت دیوالیہ نکل چُکا ہو یعنی آپ بینکرپٹ ہوں یا ڈیٹ ریلیف آرڈ (ڈی آر او) (Debt Relief Order (DRO)) پر ہوں
  • انڈیویجول ولنٹری ایگریمنٹ (آئی وی اے) (Individual Voluntary Agreement (IVA)) یا ٹرسٹ ڈیڈ (Trust Deed) باقی ہو
  • آپ ڈیٹ مینجمنٹ پروگرام (Debt Management Programs) یا ڈیٹ ایگریمنٹ سکیمز (ڈی اے ایس) (Debt Arrangement Schemes (DAS)) پر ہوں

مکمل فہرست کے لیے براہ مہربانی ہمارا کریڈٹ چیکس پر خصوصی صفحہ ملاحظہ کریں۔

میں (ڈی آر او) (Debt Relief Order (DRO)) پر ہوں، کیا میں درخواست دے سکتا ہوں؟

اگر آپ ڈیٹ ریلیف آرڈ (ڈی آر او) (Debt Relief Order (DRO)) پر ہوں تو آپ پر کاروبار کھڑا کرنے اور اِس کی تشہیر کرنے اور بطور ڈائریکٹر کام پر پابندیاں لاگو ہو سکتی ہیں۔ اِن پابندیوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ کے لئے کاروبار شروع کرنا مشکل ہو اور، اِس لیے، اِس کاروبار کے لیے حاصل کیے گئے کسی قرضے کو واپس کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

The Start Up Loans Company اور اِس کے ڈیلیوری پارٹنرز ذمہ دار قرض فراہم کنندہ ہیں اور اِس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ ہم درخواست دہندگان کے کسی قسم کے موجودہ قرض کے مسائل کو مزید مالی قرض دے کر بڑھاوا نہ دیں۔ اِس لیے ہم اُن لوگوں کی اُس وقت تک مدد نہیں کر سکتے جب تک کہ اُنہیں موجودہ ڈی آر او سے خارج نہ کر دیا جائے۔

مکمل فہرست کے لیے براہ مہربانی ہمارا کریڈٹ چیکس پر خصوصی صفحہ ملاحظہ کریں۔

میں ڈیٹ مینجمنٹ پلان (ڈی ایم پی) (Debt Management Plan (DMP)) پر ہوں، کیا میں درخواست دے سکتا ہوں؟

بدقسمتی سے ہم اُس وقت تک آپ کی درخواست پر غور نہیں کر سکتے جب تک کہ آپ نے پورا قرض ادا نہ کر دیا ہو۔ The Start Up Loans Company کا عزم ذمہ دارنہ طریقے سے قرض فراہم کرنا ہے اور وہاں پر قرض نہیں دے گی جہاں پر درخواست دہندہ پر قرض کا مزید بوجھ لاد دیا جائے۔

مکمل فہرست کے لیے براہ مہربانی ہمارا کریڈٹ چیکس پر خصوصی صفحہ ملاحظہ کریں۔

 

آپ اُن لوگوں کو قرض فراہم کیوں نہیں کرتے جن کے کریڈٹ کے کچھ مسائل ہوتے ہیں؟

The Start Up Loans Company اور اِس کا ڈیلیوری پارٹنرز کا عزم ذمہ دارنہ طریقے سے قرض فراہم کرنا ہے اور ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ ہم قرض کے ایسے موجودہ مسائل میں مزید قرض کا بوجھ ڈال کر اضافہ نہ کر دیں جن کا سامنا درخواست دہندگان کو ہو۔

مکمل فہرست کے لیے براہ مہربانی ہمارا کریڈٹ چیکس پر خصوصی صفحہ ملاحظہ کری

اگر میں اِس وقت سٹیٹ بینفٹ پر ہوں تو کیا میں درخواست دے سکتا ہوں؟

سٹیٹ بینفٹ وصول کرنے سے آپ لامحالہ Start Up Loan کے لیے درخواست دینے سے خارج از امکان نہیں ہو جاتے لیکن ہم سٹیٹ بینفٹ کے استحقاق کے سلسلے میں انفرادی رہنمائی یعنی گائڈنس فراہم نہیں کر سکتے۔ براہ مہربانی معلومات کے لیے اپنے Job Centre Plus سے بات کریں۔

اگر میں کوئی موجودہ کاروبار خرید رہا ہوں تو کیا میں درخواست دے سکتا ہوں؟

جی ہاں اگر آپ کوئی موجودہ کاروبار خرید رہے ہیں تو بھی آپ Start Up Loan کے اہل ہیں چاہے یہ کسی دوسرے مالک کے زیرنگرانی دو سال سے زیادہ عرصہ تک کام کرتا رہا ہو، بشرطیکہ آپ ذاتی طور پر دو سال سے زیادہ عرصے تک کاروبار کے مالک نہ رہے ہوں۔ اس صورت میں، آپ کو کاروبار کے لیے مالی اکاؤنٹس کی ایک کاپی حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی اور آپ کو اپنی درخواست کے ساتھ یہ فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر کاروبار پہلے یا فی الحال خسارے میں چل رہا ہے تو آپ سے توقع کی جائے گی کہ آپ اپنے کاروباری منصوبے میں براہ راست اس مسئلے کو حل کریں گے۔

مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میرا کاروبار کتنے عرصے سے کاروبار کر رہا ہے؟

Start Up Loan کے لیے درخواست دینے کے مقاصد کے لیے، ٹریڈنگ کو ایک کاروبار کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جیسے کہ سامان خریدنا اور بیچنا، کوئی تجارت یا پیشہ جاری رکھنا، خدمات مہیا کرنا یا مستقل بنیادوں پر آمدنی پیدا کرنا۔ اگر آپ ان معیارات پر پورا نہیں اترتے ہیں، تو آپ کی ٹریڈنگ کرنے کے طور پر درجہ بندی کرنے کا امکان نہیں ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں، اگر آپ نے ایڈہاک مارکیٹ کی ٹیسٹنگ کے ادوار میں حصہ لیا ہو یا آمدنی نہ پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے سلسلے میں اخراجات کیے ہوں تو یہ ادوار آپ کے کل تجارتی وقت میں شامل نہیں ہوں گے۔ یاد رکھیں کہ Start Up Loan کے لیے اہل ہونے کے لیے آپ کو تجارت کرتے ہوئے 24 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے ہمارا اہلیت کے معیار والا صفحہ دیکھیں یا اگر آپ کو بے یقینی ہو تو ہم سے رابطہ کریں ۔

میں ویزا پر ہوں، کیا میں درخواست دے سکتا ہوں؟

اِس کا انحصار آپ کے ویزا پر ہے۔ بہت سے ویزے ہیں جو برطانیہ میں کسی فرد کی کام کرنے کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں، وہ چاہے سپانسرشپ ہو، کام کرنے کے گھنٹوں کی تعداد یا سیلف-ایمپلائڈ ہونے کے حق پر مبنی ہو۔ مندرجہ ذیل اقسام کے ویزے آپ کو Start Up Loan لیے درخواست دینے سے خارج کر دیتے ہیں:

  • ٹیئر 1 ویزا (Tier 1 visa) (تمام درجہ بندیاں)
  • ٹیئر 2 ویزا (Tier 2 visa) (تمام درجہ بندیاں)
  • ٹیئر 4 ویزا (Tier 4 visa) (جنرل) سٹوڈنٹ ویزا
  • ٹیئر 5 ویزا (Tier 5 visa) (عارضی کارکن)
  • ڈومیسٹک ورکرز (Domestic Workers) جو پرائیویٹ ہاؤس ہولڈ ویزا (Private Household visa) پر ہوں
  • اوور سیز بزنس ویزا کا نمائندہ (Representative of an Overseas Business visa)

شکوک و شبہات سے بچنے کے لیے، نسب یعنی اینسسٹری ویزا (Ancestry Visa) والے افراد اس اسکیم کے تحت اہل ہیں، جیسا کہ ایسے ویزے والے افراد بھی اہل ہیں جن پر پابندی ہے کہ وہ “عوامی یعنی پبلک فنڈز کا کوئی سہارا نہیں لے سکتے” بشرطیکہ یہ پابندیاں مذکورہ بالا مناہی کے تحت نہ آتی ہوں۔

اگر آپ کو پوری طرح سے علم نہ ہو کہ آیا آپ کا ویزا اِس سکیم کے تحت اہل ہے یا نہیں تو براہ مہربانی اپنے ویزے کی قسم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے گورنمنٹ کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

براہ مہربانی نوٹ کریں، اگر آپ کے ویزے کی قسم ہمارے اہلیت کے معیار کے مطابق ہے، تو پھر بھی آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ اپنی درخواست میں قرض کی جس مدت کی درخواست کرتے ہیں وہ آپ کو اپنے ویزا کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم 6 ماہ قبل اپنے قرض کی ادائیگی مکمل طور پر ادا کرنے کے قابل بناتی ہو۔ مثال کے طور پر، اگر آپ چار سال کے ویزے پر ہیں، تو زیادہ سے زیادہ قرض کی مدت جو ہم آپ کو پیش کر سکتے ہیں وہ 3.5 سال ہو گی کیونکہ آپ کو ویزے کی میعاد ختم ہونے سے 6 ماہ قبل قرض کی مکمل ادائیگی کرنی ہوگی۔

اگر میں یوکے میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ہوں تو کیا میں درخواست دینے کا اہل ہوں؟

اِس کا انحصار آپ کے ویزا پر ہے۔ اگر آپ کے پاس ٹیئر 4 ویزا (Tier 4 visa) ہے تو پھر بدقسمتی سےStart Up Loan کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں کیوںکہ اِس ویزا کے تحت سیلف-ایمپلائمنٹ خارج از امکان ہے۔ اسی طرح اگر آپ ٹیئر 1 (گریجویٹ کاروباری) ویزا (Tier 1 (Graduate Entrepreneur) visa) پر ہیں تو آپ Start Up Loan کے لیے اہل نہیں ہیں کیونکہ آپ کے ویزے کی مدت ہمارے قرض کی کم سے کم مدت کے معیار پر پوری نہیں اُترتی۔

La mia attività esporta merci a livello internazionale. Posso comunque fare richiesta?

جی ہاں، لیکن تین بنیادی عوامل کے تابع ہے۔

  1. آپ کا کاروبار یوکے میں رجسٹرد کمپنی ہونی چاہیے اور/یا یوکے میں ٹیکس کے مقاصد کے لئے رجسٹر ہونا چاہیے۔
  2. آپ کے کاروبار کی آپریشنل سائڈ یوکے میں قائم ہونی چاہیے۔
  3. آپ کے کاروبار کی طرف سے اکٹھا کیا جانے والا زیادہ تر سرمایہ بھی یوکے میں ہی ہونا چاہیے۔
کیا درخواست دینے سے پہلے میرے کاروبار کا Companies House یا HMRC کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے؟

نہیں، Start Up Loan کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کے کاروبار کا Companies House یا HMRC کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی نہیں ہے۔

کیا میرے بزنس پارٹنر بھی درخواست دے سکتا ہے؟

جی ہاں، Start Up Loan کے لیے ایک ہی کاروبار کے لیے متعدد بزنس پارٹنرز انفرادی طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔ ہم کسی ایک کاروبار کو زیادہ سے زیاہ 100،000£ قرض دے سکتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ چار تک بزنس پارٹنرز میں سے ہر ایک زیادہ سے زیادہ £25،000 قرض لے سکتا ہے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ تمام بزنس پارٹنرز کو ایک ہی ڈیلیوری پارٹنر کے توسط سے درخواست دینا ہو گی۔

کیا میں اپنے بزنس پارٹنر کو اپنی درخواست میں شامل کر سکتا ہوں؟

آپ اپنے بزنس پارٹنر کو اپنی درخواست میں شامل نہیں کر سکتے کیونکہ تمام درخواست دہندگان کو انفرادی طور پر درخواست دینے کی ضرورت ہے، چاہے پیسے اسی کاروبار میں لگائے جائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ Start Up Loans کاروباری مقاصد کے لیے ذاتی قرضے ہیں، اور اسی وجہ سے ہم آپ کی انفرادی صلاحیت سے متعلق مختلف قسم کے چیک چلاتے ہیں جو آپ کے قرض کو افورڈ کرنے اور واپس کرنے کی صلاحیت سے متعلق ہوتے ہیں۔ تاہم آپ دونوں اپنی درخواست کے جُزو کے طور پر ایک ہی بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ فراہم کر سکتے ہیں۔

 

میرا ایک بزنس پارٹنر ہے۔ کیا کریڈٹ چیک ہم دونوں کے نام پر کیا جائے گا؟

نہیں کیونکہ Start Up Loans ذاتی قرضے ہیں جو ایک ہی کاروبار میں لگائے جاتے ہیں اور اِس لیے کریڈٹ چیک جو ہم کرتے ہیں وہ انفرادی درخواست دہندہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔