Beware of scams

We are aware of scams coming from email and social media where people try to impersonate us. We will never ask you for money or your bank details. Learn more about what to look out for and how to protect yourself.

ایف اے کیو یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کی دستاویز

Urdu Language Version

قرض

کیا Start Up Loan کوئی گرانٹ ہے؟

نہیں۔ کوئی گرانٹ ایک ناقابل واپسی فنڈ ہوتا ہے جو کوئی فرد یا ادارہ کسی خاص مقصد کے لیے فراہم کرتا ہے، جبکہ Start Up Loan کی مکمل واپسی ایک تا پانچ سال کی متفقہ مدت کے درمیان کرنا ہو گی۔

Start Up Loan کے لیے رقوم حکومت فراہم کرتی ہے اور اِس لیے یہ سٹیٹ ایڈ
(State Aid)
کی درجہ بندی میں آتے ہیں۔

سٹیٹ ایڈ (State Aid) کیا ہے؟

کاروبار کی معاونت کرنے والی بہت سی سرکار کی مدد سے چلنے والی سرگرمیوں کی طرح Start-Up Loans کے توسط سے فراہم کی جانے والی مدد کو سٹیٹ ایڈ (State Aid) سمجھا جاتا ہے۔.

سٹیٹ ایڈ (State Aid) یورپین کمیشن کی اصطلاح ہے جس سے مراد کسی عوامی ادارے یا عوامی فنڈ سے چلنے والے ادارے کی طرف سے مدد کی شکلیں ہیں، جو صوابدیدی بنیاد پر معاشی تجارتی سرگرمیوں میں مصروف عمل سرگرمیوں کو دی جاتی ہیں، جس میں یورپی یونین کی مارکیٹ میں ایک ادارے کو دوسرے ادارے پر فوقیت دے کر مسابقت کو بگاڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔.

ایسی سٹیٹ ایڈ (State Aid) کی فراہمی اُن ضوابط کے تابع ہے جو یورپی یونین نے بنائے ہیں۔ 

ڈی مِنی مِس ایڈ(De minimis aid) ایک ایسی اصطلاح ہے جو سٹیٹ ایڈ (State Aid) کی ایک معمولی سی رقم کی وضاحت کرتی ہے جس کے لیے یورپی کمیشن کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ڈی مِنی مِس ایڈ جو کہ کسی واحد وصول کنندہ کو 3-سالہ مالی عرصے کے دوران دی جا سکتی ہے وہ 200،000€ ہے۔  اگر آپ کا نیا کاروبار سڑک کی نقل و حمل ، زراعت یا ماہی گیری اور آبی زراعت سے متعلق ہے تو کم حدود کا اطلاق ہوتا ہے۔ ڈی مِنی مِس ایڈ کسی ڈسٹریبیوشن نیٹورک کے قیام یا برآمد سے منسلک کسی اخراجاتی سرگرمی کے لیے نہیں فراہم کی جا سکتی (اور ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبوں سے متعلق چند سرگرمیوں کو رقوم فراہم کے لیے بھی فراہم نہیں کی جا سکتی جو کہ یورپی کمیشن کے ریگولیشن 717/2014 کے آرٹیکل 1، پیراگراف 1 میں درج ہیں)۔

یہ قرض لینے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی سٹیٹ ایڈ (State Aid) کے ریکارڈ کو برقرار رکھے جو وصولی کی تاریخ سے کم از کم دس سال کے لیے موصول ہونے والی امداد سے حاصل ہوئی ہو اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ تین سال کی رولنگ حد سے تجاوز نہ کرے۔

اگر کوئی قرض وصول کنندہ کسی ایسی سپورٹ سکیم کے لیے کوئی دوسری درخواست دیتا ہے جو کہ اگلے تین سال کے دوران سٹیٹ ایڈ (State Aid) فراہم کرنی والے تصور ہو سکتی ہو، تو وہ اس سکیم کے آپریٹر کو Start-Up Loans اور امداد کے دیگر قابل اطلاق ذرائع سے موصول ہونے والی سٹیٹ ایڈ (State Aid) کے بارے میں آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

اگر آپ کی درخواست کامیاب ہو جاتی ہے، تو ہم آپ کو آپ کے Start-Up Loan سے حاصل ہونے والی ڈی مِنی مِس ایڈ کی رقم کے بارے میں مطلع کر دیں گے

آپ سٹیٹ ایڈ (State Aid) کے بارے میں مزید معلومات تلاش کر سکتے ہیں یا ای یو کمیشن کی ویب سائٹ

Start Up Loans scheme کے تحت کسی قسم کا سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے؟

فنانس بطور ذاتی قرض یعنی پرسنل لون فراہم کیا جاتا ہے جو کہ کنزیومر کریڈٹ ایک 1974 کے تحت ریگولیٹڈ ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ قرض آپ کے نام پر لیا گیا ہے نہ کہ آپ کے کاروبار کے نام پر۔ قرض ماہانہ بنیادوں پر قرض کے مدت کے دوران واجب الادا ہے۔ آپ کو فرہم کردہ یہ رقم گرانٹ نہیں ہے۔

Start Up Loan ذاتی قرض کیوں ہے اور کارباری قرض کیوں نہیں ہے؟

ہم سمجھتے ہیں کہ کاروباری مالکان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے کاروبار کی کامیابی میں ذاتی طور پر سرمایہ کاری کریں، یہی وجہ ہے کہ Start Up Loans کاروباری قرضوں کے بجائے ذاتی قرضوں کے طور پر تخلیق کیے جاتے ہیں۔ افراد کو ان کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے جوابدہ بنا کر ہم درخواست گزاروں کو اپنے اور اپنے کاروبار کے لیے صحیح فیصلے کرنے کے لیے بااختیار بنانا چاہتے ہیں، جیسے کتنا قرض لینا ہے اور کاروباری اہداف کے حصول کے لیے پیسے کا استعمال کیسے کرنا چاہیے۔

درخواست گزاروں کو یہ فیصلے کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے، ہم تمام افراد سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ بزنس پلان ، کیش فلو فورکاسٹ اور پرسنل سروائیول یعنی ذاتی گزارے کا بجٹ اپنی درخواست کے جُزو کے طور پر جمع کروائیں۔ یہ دستاویزات دو مقاصد پورے کرتی ہیں۔ اول، وہ کسی فرد کی ذاتی اور کاروباری ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ہم ان کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ دوم، وہ قرض دینے کا فیصلہ کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ ہم کسی فرد کی قرض کی ادائیگی کی صلاحیت اور ان کے کاروباری منصوبوں کی عملیت کا جائزہ لے سکیں۔

 

میں کتنا قرض لے سکتا ہوں؟

ہر فرد کسی ایک وقت پر 500£ اور 25،000£ کے درمیان قرض لے سکتا ہے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ اگر ایک سے زیادہ کاروباری شراکت دار ایک ہی کاروبار کے لیے قرض کے لیے درخواست دیتے ہیں تو، زیادہ سے زیادہ 100،000£ کا قرض اس کاروبار کو اس کی زندگی میں دیا جا سکتا ہے جو اس رقم پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو آپ ذاتی طور پر قرض لینے کے اہل ہوں۔

 

مزید برآں، اگر آپ Start Up Loan کے لیے کامیابی کے ساتھ درخواست دیتے ہیں تو پھر چھ مکمل ادائیگیاں کرنے کے بعد آپ اسی کاروبار کے لیے اضافی فنانس حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے قرض کی درخواست دینے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ دوسرے قرض کے بارے میں مزید معلوم کریں۔

قرض کی اوسط رقم کیا ہے جس کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے؟

ہمارے اوسط قرض کا حجم 5،000£ اور 10،000£ کے درمیان ہے، لیکن حتمی رقم کا انحصار افراد کی ضروریات، کاروبار کے ماڈل کی قسم اور آپ رقم کیسے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں پر ہے۔

آپ قرض پر سود کیوں لیتے ہیں؟

ہم حکومت کے تعاون سے چلنے والی اسکیم ہیں اس لیے تمام سود اس اسکیم میں دوبارہ لگایا جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس سے بھی زیادہ افراد اور کاروبار اس سستی فنانس اور سپورٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 6% سالانہ کی مقررہ شرح پر، سود دیگر مرکزی دھارے کے قرض فراہم کنندگان کے مقابلے میں سستا ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایک سے پانچ سال تک لچکدار قرض کی مدت ہمارے صارفین کو ان کی ماہانہ ادائیگی کا انتظام کرنے کی صلاحیت اِس طریقے سے دیتی ہے جو اُنہیں بطریق احسن سمجھ آتی ہے۔ یہ حساب لگانے کے لیے ہمارا لون کیلکولیٹر استعمال کریں کہ آپ کی ممکنہ ماہانہ اور قرض کی کُل ادائگی کتنی ہو گی۔

کیا Start Up Loan کے لیے درخواست دینے کے لیے کسی قسم کی فیس ادا کرنا پڑتی ہے؟

نہیں، Start Up Loan کے لیے درخواست دینے یا حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس نہیں دینا پڑتی، اور نہ ہی اُس سپورٹ کے لیے کوئی فیس ہوتی ہے جو ہم آپ کو درخواست دینے کے عمل میں اور بعد میں فراہم کرتے ہیں۔ ماسواء آپ کی ماہانہ واپسی اقساط کے آپ کو کبھی بھی کوئی فیس یا دیگر ادائیگی کرنے کے لئے نہیں کہا جائے

سیکیورڈ اور ان سیکیورڈ (محفوظ اور غیر محفوظ) قرض میں کیا فرق ہوتا ہے؟

کوئی محفوظ قرض وہ ہوتا ہے جس کو محفوظ کرنے کے لیے کسی ضامن یا اثاثے، مثال کے طور پر جائیداد (اِسے کولیٹرل بھی کہتے ہیں) کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کوئی محفوظ قرض واپس نہیں کیا جاتا تو وہ قرض جاری کرنے والی کمپنی اُس جائیداد پر قبضہ کر سکتی ہے یا ضامن سے تقاضاء کر سکتی ہے کہ واجب الادا رقم ادا کرے۔

اِس کے برعکس، کوئی غیر محفوظ قرض – جیسے Start Up Loans – قرض کے لیے کسی ضامن یا کولیٹرل کے استعمال کے بغیر لیے جا سکتے ہیں۔ لیکن براہ مہربانی یاد رکھیں کہ آپ اب بھی معاہدے کے اعتبار سے اپنا Start Up Loans واپس کرنے کے پابند ہیں، چاہے حالات کچھ بھی کیوں نہ ہوں۔ اپنے قرض کی ماہانہ واپسی کی اقساط ادا کرنے میں ناکامی کا نتیجہ کوئی رسمی کارروائی شروع ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے، اور آپ کی کریڈٹ فائل کو بُرے طریقے سے مجروح کرے گا، چنانچہ یہ اہم ہے جیسے ہی آپ کو محسوس ہو کہ آپ کو مشکلات درپیش ہونے کا امکان ہے تو اپنے فنانس پارٹنر سے بات کریں۔

آپ کو اپنے فنانس پارٹنر کی تفصیلات اپنے قرض کے معاہدے میں مل جائیں گی جیسے ہی آپ کی درخواست منظور ہو جائے گی

کیا میں اپنے قرض کی مدت منتخب کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ ایک اور پانچ سالوں کے درمیان اپنے قرض کی مدت منتخب کر سکتے ہیں جس کا انحصار آپ کی استطاعت اور ترجیح پر ہے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ اگر آپ یوکے میں کسی ویزا پر ہیں تو آپ کو اپنا قرض اور تمام متعلقہ سود اپنے ویزا کی تاریخ ختم ہونے سے کم از کم چھ ماہ پہلے ادا کرنا ہو گا۔ آپ کی متفقہ قرض کی حتمی مدت کے قطع نظر، آپ کو ماہانہ ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ یہ تخمینہ لگانے کے لیے ہمارا لون کیلکولیٹر استعمال کریں کہ قرض کی مختلف مدتوں کی بنیاد پر آپ کے قرض کی ممکنہ ماہانہ اور کُل ادائیگیاں کیا ہوں گی۔

کیا اِس بارے میں کوئی ضوابط ہیں کہ میں رقم کیسے صرف کر سکتا ہوں؟

Loans ذاتی قرضے ہوتے ہیں جو کسی نئے کاروبار کو شروع کرنے یا کسی موجودہ کاروبار کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو کہ 24 ماہ سے کم عرصہ سے ٹریڈنگ کر رہا ہو۔ آپ کا قرض آپ کے کاروبار سے متعلق متعدد چیزوں پر صرف کیا جا سکتا ہے، جیسے آلات اور مال، جگہ، مارکیٹنگ اور تشہیری اخراجات پر۔ تاہم یہ اہم ہے کہ آپ اپنے بزنس پلان اور کیش فلو فورکاسٹ کے اندر قرض کے بارے میں اپنے ارادوں کے بارے میں بتا سکیں اور وضاحت کر سکیں کہ یہ کیسے آپ کے کاروبار کو شروع اور/یا بڑھانے میں مددگار ہو گا۔

کچھ ایسی سرگرمیاں ہیں جنہیں Start Up Loan کے ذریعے فنڈ نہیں کیا جا سکتا، بشمول قرض کی ادائیگی، تربیتی قابلیت اور تعلیمی پروگرام یا سرمایہ کاری کے مواقع جو کہ جاری پائیدار کاروبار کا حصہ نہیں بنتے۔ براہ مہربانی اسکیم کے تحت خارج از امکان کاروباروں اور قرضوں کے استعمال کی نوعیت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا مکمل اہلیت کا معیار دیکھیں۔

اسکیم کے تحت میں کتنے Start Up Loan کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟

ہر فرد صرف ایک کاروبار کے لیے Start Up Loan کے لیے درخواست دے سکتا ہے ، لہذا اگر آپ ایک سے زیادہ کاروباری منصوبوں کے مالک ہیں تو آپ صرف ان میں سے کسی ایک کے لیے فنانس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، اگر کامیابی سے Start Up Loan حاصل کرنے بعد آپ کو اسی کاروبار کو بڑھانے یا ترقی دینے کے لیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت پڑے تو ہو سکتا ہے کہ ایک دوسرے قرض (Second Loan) کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں۔ آپ کو درخواست کے نئے عمل سے گزرنا ہوگا اور درخواست دینے سے پہلے کم از کم چھ ماہ کے قرض کی مکمل ادائیگی کرنی ہوگی۔ علاوہ ازیں، آپ کے قرض کا واجب الاد بیلنس کسی ایک وقت میں 25،000£ سے نہیں بڑھ سکتا۔ برائے مہربانی اہلیت کے مکمل معیار اور درخواست دینے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارے ویب پیج پر دوسرے قرض (Second Loan) جائیں۔

کیا Start Up Loan کے لیے درخواست دینے سے میرا بینفٹ کا استحقاق متاثر ہو گا؟

بدقسمتی سے ہم آپ کو سٹیٹ بینفیٹ کے استحقاق کے بارے میں مشورہ دینے سے قاصر ہیں۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے اپنے Job Centre Plus سے بات کیجئے۔

کیا Start Up Loans Company مجھے براہ راست قرض فراہم کرے گی؟

Start Up Loans Company اسکیم کا انتظام کرتی ہے لیکن درخواست گزاروں کو براہ راست قرض فراہم نہیں کرتی۔ اگر آپ کی درخواست کامیاب ٹہرتی ہے تو آپ کا لون ایگریمنٹ اور قرض کی رقم آپ کو آپکے ڈیلیوری پارٹنر یا ہمارے فنانس پارٹنرز میں سے کسی ایک کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔۔ وہ شراکت دار جو آپ کا قرض تقسیم کرتا ہے وہ آپ کے قرض کی شرائط اور آپ کی ماہانہ ادائیگی سے متعلق دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے آپ کے لیے رابطہ کا مرکزی نقطہ ہوگا۔

کیا The Start Up Loans Company شریعت سے مطابقت رکھنے والی پیشکش کرتی ہے؟

جی ہاں، ہم شریعت سے مطابقت رکھنے والی فنانس پراڈکٹ کی پیشکش کرتے ہیں، جس کا بندوبست آزادانہ طور پر ہمارے ڈیلیوری پارٹنر، Financing Sharia Enterprise کرتا ہے۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے ہمارے شریعہ کمپلائنٹ فنانس والے صفحے پر جائیں۔